سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ‘ مایہ علی

میری ڈرامہ سیریل ’’عون زارا‘‘ کوبھارت میں بھی بڑی پذیرائی ملی ‘ انٹرویو میں گفتگو

پیر 10 اگست 2020 12:34

سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ‘ مایہ علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) اداکارہ مایہ علی نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید میں موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ، میری ڈرامہ سیریل ’’عون زارا‘‘ کوبھارت میں بھی بڑی پذیرائی ملی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ ’’در شہوار‘‘، ’’کھویاکھویا چاند‘‘،’’میری زندگی ہے توں ‘‘ او ر’’پُلی ‘‘ جیسے شاہکار ڈرامہ سیریلز کئے اوران میں نبھائے گئے میرے کردار میری پہچان بنے ۔

انہوں نے کہا کہ میرابنیادی تعلق لاہور سے ہے اور میں نے کوئین میری کالج سے تعلیم حاصل کی ، میں نے اینکراورآرجے کے طو رپر بھی کام کیا اورجب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کی پیشکش ہوئی تو کچھ عرصہ لاہور میں کام کرنے کے بعدکراچی منتقل ہو گئی اور اب یہاں پر بننے والی ڈرامہ سیریلزاورفلموں میں مصروف ہوں ۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 12:34:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :