آج کے ڈرامے میں معاشرے کا توازن نہیں دکھایا جاتا ‘ مسعوداختر

بڑے بڑے گھر، گاڑیاں اور مہنگے ملبوسات دکھانے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ‘ سینئر اداکار

پیر 10 اگست 2020 12:34

آج کے ڈرامے میں معاشرے کا توازن نہیں دکھایا جاتا ‘ مسعوداختر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) سینئر اداکارمسعود اختر نے کہا ہے کہ جب ماضی میں پی ٹی وی پر ڈرامہ پیش کیا جاتا تھا تو تمام عمر کے لوگ اور طبقات یہ ڈرامہ دیکھتے تھے لیکن آج جو ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے وہ صرف ایک طبقہ دیکھتا ہے ، آج کے ڈرامے میںکہانی کی بجائے بڑے بڑے گھر، گاڑیاں اور مہنگے ملبوسات دکھانے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ڈرامے کے اداکار پھٹے پرانے کپڑے پہنیں میں صرف ترجیحات کی بات کر رہا ہوں کہ اب ڈرامہ کس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں آج بھی غریب کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ، جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھر بیٹھے بیٹھے غریب کی بیٹی کے سر میں چاندی اتر آتی ہے ، غریب کابچہ محنت کر کے مقام حاصل کر لیتا ہے لیکن اسے ڈرامے کا موضوع نہیں بنایا جاتا ۔ کیا آج ہمارے ڈرامے میں توازن ہے ،ہمارے ڈرامے میں صرف امیر طبقات کی کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں ا ن میں ایسے ڈرامے دیکھ کر بے چینی پھیلتی ہے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 12:34:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :