غیر دانستہ طو رپر غلطی ہوئی،اللہ سے توبہ اورلوگوںسے معافی مانگتے ہیں ‘ بلال سعید

مسلمان ہوں، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتظامیہ گواہ ہے مسجد میں میوزک نہیں چلایا گیا

پیر 10 اگست 2020 12:39

غیر دانستہ طو رپر غلطی ہوئی،اللہ سے توبہ اورلوگوںسے معافی مانگتے ہیں ‘ بلال سعید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء)مسجد وزیر خان میں ریکارڈنگ کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے بعد گلوکار بلال سعید نے بھی غیر مشروط معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

گلوکار بلال سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مسلمان ہوں، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتظامیہ گواہ ہے کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا گیا۔بلال سعید نے کہا کہ فوٹو شوٹ کی غرض سے انہوں نے اور صبا قمر نے ایک چھوٹی سی حرکت کی، ڈانس کا تاثر غلط ہے، احساس ہے کہ غیر دانستہ طور پر غلطی ہوئی، اللہ سے توبہ اور لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 12:39:33

Rlated Stars :