اپنا بچپن ڈرائونا خواب لگتا ہے، پیرس ہلٹن

پیر 10 اگست 2020 14:07

اپنا بچپن ڈرائونا خواب لگتا ہے، پیرس ہلٹن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) امریکی سیلبرٹی پیرس ہلٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں سخت وقت گزارا جس کی یادیں آج بھی ان کا کسی ڈرائونے خواب کی طرح پیچھا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پیرس ہلٹن نے کہاکہ ان کی بچپن کی یادیں سہانی نہیں ہیں بلکہ ان کو اپنا بچپن ایک ڈرائونا خواب نظر آتا ہے کیونکہ مجھے یاد ہے کہ میرے لیے اس وقت کھانا کھانا بھی بہت مشکل ہوجاتا تھا اور بعض واقعات بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن ان کے ڈرائونے خواب مجھے ابھی بھی آتے ہیں، پیرس کے مطابق ان کی زندگی پر ان کے بچپن کے گہرے اثرات مرتب ہوئے اور وہ لمبے عرصے شدید صدمے کا شکار رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلٹن خاندان بارے ایک دستاویزی فلم 14 ستمبر کو یو ٹیوب پر لانچ کی جائے گی جو ان کے بچپن بارے بہت سے حصوں پر سے پردہ اٹھائے گی۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 14:07:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :