اداکارہ سارہ ہیلینڈ کا اپنی شادی ملتوی کرنے کا اعلان

پیر 10 اگست 2020 14:07

اداکارہ سارہ ہیلینڈ کا اپنی شادی ملتوی کرنے کا اعلان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) معروف امریکی اداکارہ سارہ ہیلینڈ نے اداکار ویلز ایڈمز کے ساتھ اپنی شادی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سارہ ہیلینڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت شادی سے زیادہ ضروری کام پڑے ہیں جو ان کی ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ نے اپنی ایک بات چیت میں شادی کا پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم شادی کریں گے کیونکہ یہ شادی ہمارا خواب ہے اور سب یہی چاہتے ہیں لیکن ہم اس وقت چند اور اہم چیزوں پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں جن میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مہم میں شمولیت شامل ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 14:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :