لوگ کیا سوچتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، منال خان

منگل 11 اگست 2020 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ لوگ ان کے بارے کیا سوچتے ہیں اس سے ان کو اس وقت تک کوئی فرق نہیں پڑتا جبتکہ انہوں نے واقعی کچھ غلط نہ کیا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے حسنین لہری کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہون نے حسنین لہری کے ساتھ فیشن برانڈ ’’بورجان‘{‘{ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تو انہیںبہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایاگیا لوگوں نے کہا کہ وہ حسنین کے بہت قریب ہو کر بیٹھی ہیں اور کپڑے بھی چھوٹے پہنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حسنین لہری کے ساتھ کام کر کے انہیںبہت اچھا لگا وہ بہت اچھے انسان ہیں اور وہ پراجیکٹ ان کے لیے بہت اہم اور بہت بڑا تھا اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہین پڑتا کہ لوگ کیا کہہ رہے ہین کیونکہ وہ خوش تھیں اور خوش ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے کچھ غلط کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 09:20:50