ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ 17اگست کو آن ایئر کیا جائے گا

منگل 11 اگست 2020 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) اداکارہ عروہ حسین کا ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ 17اگست کو آن ایئر کیا جائے گا۔ احسن تالش کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ 17اگست سے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں عمران اشرف، عروہ حسین، مومل شیخ، قوی خان، اُسامہ طاہر، رضا تالش، سحر خان اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2020 - 09:20:50