فلم ’’ورنہ‘‘ 14 اگست کو یوٹیوب چینل پر پیش کی جائے گی

منگل 11 اگست 2020 09:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) اداکارہ ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘14اگست کو یوٹیوب چینل پر پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ورنہ‘‘ 14اگست کو ہم ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جائے گی جس کی کاسٹ میں ماہرہ خان، ہارون شاہد، ضرار خان،نیمل خاور، رشید ناز، سلمان شوکت، ارم رحمان، شہناز آفتاب، طارق رحیم، شاہد میر اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 2017ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 11/08/2020 - 09:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :