آغا علی کا حناء الطاف سے وزن نہ بڑھانے بارے لیے گئے وعدے پر وضاحتی پیغام جاری کر دیا

منگل 11 اگست 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شریک حیات حناء الطاف سے غیر ضروری وزن نہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا اس کو لوگ تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ آغا علی اور حناء الطاف حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں سوال پر حناء الطاف نے بتایا کہ آغاعلی نے شادی سے قبل ان سے وزن نہ بڑھانے کا وعدہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

وڈیو وائرل ہوتے ہی آغا علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا کہ انہوں نے حناء الطاف سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار کسی زیادہ وزن والی ہیروئن کو پسند نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ’’باڈی شیمنگ‘‘نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 10:15:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :