اداکارہ جیونتھ پالٹرو نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا،والدہ اور بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر جاری

منگل 11 اگست 2020 10:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جیونتھ پالٹرو نے اپنی والدہ اور جواں سال بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسکو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

47 سالہ پالٹرو نے اپنے فیشن برانڈ ’’گوپ‘‘کے لانچ کے موقع پر جاری کی گئی اس تصویر کا کپشن ’’تھری ہارٹ ایموجیز‘‘ دیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کے صحن میں اپنی 77 سالہ ماں اداکارہ بلیتھ ڈینر اور سولہ سال کی بیٹی ایپل مارٹن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

جیونتھ پالٹرو کے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ساتھ گوپ کے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کی گئی اس تصویر کے ذریعے انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ گوپ ہر عمر کے لوگوں کے لیے ملبوسات بنا رہا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سکن کیئر رینج بھی متعرف کروائی ہے جس کے انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ تصاویر جاری کی تھیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 10:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :