اداکارہ ہیلری سوانک کی کئی سال کے وقفے کے بعد ڈرامہ سیریز ’’آوے‘‘ سے شوبز کی دنیا میں دوبارہ آمد

بدھ 12 اگست 2020 12:01

اداکارہ ہیلری سوانک کی کئی سال کے وقفے کے بعد ڈرامہ سیریز ’’آوے‘‘ سے شوبز کی دنیا میں دوبارہ آمد
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ ہیلری سوانک کئی سال کے وقفے کے بعد نیٹ فلیکس کی سیریز ’’آوے‘‘میں کام سے شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔ وہ اس سے قبل اسی آن لائن پلیٹ فارم سے سیریز ’’دی ہنٹ ‘‘میں 2014 میں کام کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریز آوے رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ہیلری سوانک کے مطابق وہ شوبز کی دنیا سے اپنے والد کی خدمت کے لیے دور رہیں جو کہ پھپڑوں کی پیوند کاری کی وجہ سے بیمار تھے۔46سالہ ہیلری سوانک نے کہا کہ میرے والد کی جب پیوند کاری ہوئی تو مجھے لگا کہ وہ سال بھر میں ٹھیک ہو جائیں گے تاہم اس میں تین سال سے زیادہ وقت لگ گیا جس کے باعث وہ شوبز سے دور رہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2020 - 12:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :