مشعال ملک کاسمیٹکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

جمعرات 13 اگست 2020 12:13

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) معروف ماڈلو اداکارہ مشعال ملک کاسمیٹکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں،تفصیلات کے مطابق مشعال ملک کو ملک کی نامور کاسمیٹکس کمپنی Abee'z نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے انہوں نے اس کمپنی کی پہلی TVC کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ وہ ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں میوزک ویڈیوز اور ڈرامہ سیریلز شامل ہیں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس کاسمیٹکس کمپنی کے تما تر شوٹس کا حصہ بنیں گی اور اس کی پبلسٹی مہم میں بھی شامل رہیں گی۔

مشعال ملک نے مذید بتایاکہ انہیں فلم انڈسٹری سے مختلف فلموں کی آفرز بھی آرہی ہیں مگر وہ ابھی قبول نہیں کررہیں جونہی کوئی بہت اچھا پراجیکٹ ان کے ذہن کو لگا تو وہ ضرور کریں گی۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 12:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :