ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ کا نیا ٹیزر جاری

جمعرات 13 اگست 2020 13:04

ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ کا نیا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء)اداکارہ عروہ حسین کے ڈرامہ سیریل’’مشک‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ عمران اشرف نے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عروہ حسین کے اس دائیلاگ’’’دل توڑنے والے زخم دینے والے کو محبت سمجھتے ہیں اصلی محبت ملے ہوئے زخم پر لگنے والی مرہم ہوتی ہے‘‘ بارے شائقین کی رائے طلب کر لی۔

(جاری ہے)

احسن تالش کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ مین عروہ حسین، عمران اشرف، مومل شیخ، شعمون عباسی،قوی خان اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ17اگست کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/08/2020 - 13:04:03