کامیابی اور منزل تک پہنچنے کیلئے انسان کے اندر یقین ہونا چاہیے ‘فرزانہ تھیم

اپنی زندگی میں جتنے لوگوں کو بھی دیکھا ہے ان لوگوںنے صرف محنت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ‘اداکارہ کی گفتگو

جمعہ 14 اگست 2020 11:36

کامیابی اور منزل تک پہنچنے کیلئے انسان کے اندر یقین ہونا چاہیے ‘فرزانہ تھیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ انسان کو یقین ہو کہ میں ایک دن اپنی منزل کو حاصل کرلوں گا ، خود پر یقین کامیابی کی کنجی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر شخص اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ناکامی سے دو چار ہوتا ہے مگر اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ شکست مان کر بیٹھ جائے ۔

(جاری ہے)

یہ شکست آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور پھر یہی ہارآپ کی کامیابی کی ضمانت بنتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں جتنے لوگوں کو بھی دیکھا ہے ان لوگوںنے صرف محنت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ جس طرح تحریک پاکستان میں قائد اعظم کی آواز پرلوگوںنے اکٹھے ہوکر لبیک کہا اور پھر اپنا ایک علیحدہ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ اس کی بڑی مثال ہے کہ اگر آپ کا عزم اور ارادے مضبوط ہوں تو پھر آپ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ٓ۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 11:36:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :