غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘ شبیر جان

حکومت کی اعلان کردہ منصوبوں اور سکیموں کے ثمرات اصل حقداروں تک نہیں پہنچتے ‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 14 اگست 2020 11:42

غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘ شبیر جان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) سینئر اداکار شبیر جان نے کہاہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا ،تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے اس لئے تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے سخت قانونی کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے اور سکیمیں شروع کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کے ثمرات اصل حقداروں تک نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے جامع سروے کیا جائے اور اس کے مطابق پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم کا شعور اجاگر کرنے کے لئے سیاست ،کھیلوں اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور انہیں آگاہی مہم میں زور و شور سے حصہ لینا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صاحب ثروت شخصیات کو اپنے طو رپر بھی منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 11:42:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :