سنجے دت میں تشخیص ہونے والے کینسر کی نوعیت تشویش ناک حد تک بگڑ جانے کا انکشاف

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مایہ ناز بھارتی اداکار اسٹیج 3 کی بجائے اسٹیج 4 کینسر میں مبتلا ہیں، علاج کیلئے امریکا جائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2020 22:53

سنجے دت میں تشخیص ہونے والے کینسر کی نوعیت تشویش ناک حد تک بگڑ جانے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2020ء) سنجے دت میں تشخیص ہونے والے کینسر کی نوعیت تشویش ناک حد تک بگڑ جانے کا انکشاف، بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مایہ ناز بھارتی اداکار اسٹیج 3 کی بجائے اسٹیج 4 کینسر میں مبتلا ہیں، علاج کیلئے امریکا جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ فلم فیئر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مایہ ناز بالی وڈ اداکار سنجے دت خطرناک ترین کینسر میں مبتلا ہیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجے دت اسٹیج 3 کی بجائے اسٹیج 4 پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 3 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار کو کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونےپر ممبئی کے لیلیٰ وتی ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

اداکار کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت تھی، جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

اداکار کا کرونا ٹیسٹ تو منفی آیا تھا، تاہم اب ان کے دیگر ٹیسٹوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ 3 روز قبل جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ مرض خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ اداکار اس وقت اسٹیج تھری کینسر میں مبتلا ہیں۔ کینسر کے مرض کی تشخیص کے بعد سنجے دت نے اہل خانہ کے مشورے سے فوری امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ اپنا علاج کروائیں گے۔

اس حوالے سے ان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا گیا کہ وہ شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے دور جا رہے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، آپ کی دعاوں سے میں جلد واپس آوں گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی بھارت کے ایک اور مایہ ناز اداکار عرفان خان بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے۔ عرفان خان نے طویل عرصہ ملک سے باہر رہ کر علاج کروایا اور پھر بھارت واپس آ گئے تھے۔ تاہم وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے تھے۔ بعد عرفان خان اپنی والدہ کے انتقال کے فوری بعد خود بھی انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 22:53:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :