ْحکومت کی جانب سے تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کا اعلان ،علی ظفر خوشی سے سرشار ہوگئے

ہفتہ 15 اگست 2020 11:38

ْحکومت کی جانب سے تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کا اعلان ،علی ظفر خوشی سے سرشار ہوگئے
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) حکومت کی جانب سے تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کے اعلان پر گلوکار و اداکار علی ظفر خوشی سے سرشار ہوگئے۔صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی ?شخصیات کو دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہ جبیں قزلباش سمیت 44 شخصیات عطا کیا جائے گا۔صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر گلوکار علی ظفر خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی ملنے کو دل کی گہرائیوں سے عزت افزائی سمجھتا ہوں، میں شکر اور عاجزی کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوں اور اپنے مداحوں اور ساتھیوں کا مقروض بھی ہوں۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 11:38:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :