مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘زارااکبر

مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کرنا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ سنجیدگی دکھائے

ہفتہ 15 اگست 2020 11:38

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘زارااکبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اب عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، 7دہائیوںسے اس مسئلے کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا اوراسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کو اپنی ریاست میںمحسور کر کے ان پر ظلم کے وہ پہاڑ ڈھائے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، اب عالمی ضمیر کو بیدار ہوجانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹریو کے دوران انہوںنے کہاکہ بھارت میں انتہا پسند وں کی حکومت ہے جو شروع سے انسانیت کی تذلیل کرتے چلی آرہی ہے ۔ گجرات میں قتل عام اورریل گاڑی کو آگ لگانے کے واقعات میں مودی ملوث رہا ہے اوراب مودی کی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ایک اور کھلواڑ ہے جو کسی بھی طور پر قابل برادشت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کرنا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کو سنجیدگی سے ایکشن لینا چاہیے ۔ لندن میں مقیم اداکارہ زارا اکبر نے اپنی رہائشگاہ پر پاکستان کے ساتھ کشمیری کا پرچم بھی لہرایا ۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 11:38:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :