شوبز میں ابھی آغاز ہے ، ترقی کی کئی منازل طے کرنی ہیں ‘ ثناء جاوید

اپنی ثقافت کی پیروی ہی ہمارے ڈراموں کی اصل خوبصورتی ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2020 11:39

شوبز میں ابھی آغاز ہے ، ترقی کی کئی منازل طے کرنی ہیں ‘ ثناء جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،آگے بڑھنے کی جستجواور لگن کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں ،فلم،اسٹیج اور ڈرامہ میڈیا کی ایک شکل ہے اور لوگ اس سے اثر لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر بے شمارڈرامے آن ائیر ہوتے ہیں اور سب کی کہانی یکسانیت کی بجائے ایک دوسرے سے الگ اور ایک سے ایک بڑھ کر ہوتی ہے ۔

ہمارے ڈراموںکی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم اپنی ثقافت کی پیروی کرتے ہیں ۔ثناء جاوید نے کہا کہ بعض اوقات پرستار اچانک ملاقات ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی میرا شوبز کی دنیا میں آغاز ہے اورمیں نے ترقی کی کئی منازل طے کرنا ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 11:39:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :