اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوڈرامہ انڈسٹری زوال کاشکار ہو جائیگی‘ وسیم عباس

ہمیں چاہیے ڈرامے کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کریں ،لوگ آج بھی اصلاحی ڈرامے دیکھنا چاتے ہیں

ہفتہ 15 اگست 2020 11:39

اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوڈرامہ انڈسٹری زوال کاشکار ہو جائیگی‘ وسیم عباس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوفلم انڈسٹری کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی زوال کاشکار ہو جائے گی ،ریٹنگ کیلئے ہرگز ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامہ سیریلز نہیں دکھانی چاہئیں جس سے ہمارے معاشرے پر منفی اثر ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وسیم عباس نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ بنیادی طور پر ایک تفریح ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ایسے موضوعات کو بھی کہانی کی شکل دیدی جائے جس سے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بیگاڑ پیدا ہو ۔

بعض ڈراموں کی کہانی پر سخت تشویش ہے اور میں اس پر بات بھی کرتا ہوں ۔ہمیں چاہیے کہ ڈرامے کے ذریعے اپنے معاشرے کی اصلاح کریں اور لوگ آج بھی اصلاحی ڈرامے دیکھنا چاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 11:39:55

Rlated Stars :