اداکارہ جیا خان کی والدہ نے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات عائد کردئیے

فلم ساز نے کہا تھا چپ رہو ورنہ تمہیں بھی انجکشن دے کر سلادیں گے، انکشافات

ہفتہ 15 اگست 2020 13:39

اداکارہ جیا خان کی والدہ نے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات عائد کردئیے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) بولی وڈ اداکارہ جیا خان کی والدہ نے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات عائد کردئیے ہیں۔ایک انٹرویورابعہ خان نے فلم ساز مہیش بھٹ پر کئی سنگین الزامات عائد کردئیے۔اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ جیا کی آخری رسومات کے موقع پر مہیش بھٹ نے مجھے خاموش رہنے کے لیے کہا تھا، انہوں نے کہا کہ فلم ساز نے کہا تھا کہ چپ رہو ورنہ تمہیں بھی انیکشن دے کر سلادیں گے۔

اس سے قبل رابعہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت اور جیا خان کی موت کے درمیان پائی جانے والی مماثلت کو بھی بیان کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں وہ پہلی انسان تھی جس نے سشانت کی موت کو قتل بتایا تھا، کیونکہ جیا اور ان کی موت میں کچھ باتیں مشترک تھیں۔

رابعہ خان نے کہا کہ سشانت سنگھ اور جیا دونوں کے ساتھیوں نے انہیں پیار کے جال میں پھنسایا، شادی کا وعدہ کیا، ان کا پیسہ لیا اپنے پیاروں سے دور رکھا اور جب ان کا کنٹرول کم ہونا شروع ہوا تو جان چھڑانے کے لیے موت کے گھاٹ اتار دیا۔خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 13:39:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :