مداحوں اور حامیوں کا ہمیشہ مقروض رہونگا، علی ظفر

ہفتہ 15 اگست 2020 14:11

مداحوں اور حامیوں کا ہمیشہ مقروض رہونگا، علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) معروف گلوکار علی ظفر نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور حامیوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جانا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی محبتوں کی وجہ سے اللہ نے مجھے اس اعزازسے نوازا ہے۔ واضع رہے کہ تمغہ حسن کارکردگی شہری اعزاز ہے جو ادب، فنون، کھیل، طب، سائنس اور دیگر شعبوں میں اعلی کاردکرگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2020 - 14:11:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :