خواتین پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہیں ، ڈولی پارٹن

ہفتہ 15 اگست 2020 15:31

خواتین پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہیں ، ڈولی پارٹن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) معروف امریکی گلوکارہ ڈولی پارٹن کا کہنا ہے کہ خواتین پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ سے ایک انٹرویو کے دوران ڈولی پارٹن نے کہا ہے کہ وہ 1980 کے بعد سے صنفی مساوات میں بہتری لانے پر کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے مساوی تنخواہ اور جنسی ہراسانی پرابھی بھی کام کرنا باقی ہے۔ واضع رہے کہ ڈولی پارٹن بنیادی طور پر ملکی موسیقی میں اپنے کام کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1967 میںاپنے البم ’ہیلوآئی ایم ڈولی‘ سے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 15/08/2020 - 15:31:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :