ہالی وڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی طنزو مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم رائڈالانگ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا،یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی فلم میں مرکزی کردارہالی وڈاداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب نبھا رہے ہیں ،رپورٹ ، فلم 7مارچ کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

اتوار 22 دسمبر 2013 14:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی طنزو مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم رائڈالانگ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ٹم اسٹوری کی فلم کی کہانی ایک ہائی اسکول سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک ایسی خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کا بھائی پولیس اہلکار ہے ۔یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں مرکزی کردارہالی وڈاداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جان لوئیگزامو،بروس میگل،ٹکا سمپٹر اورلارنس فشبرن شامل ہیں۔کامیڈی اور ایکشن کا مکس تڑکا لئے یہ فلم آئندہ سال 17جنوری کو امریکہ جبکہ 7مارچ کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/12/2013 - 14:08:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :