سائنس فکشن تھرلر فلم ٹرانسینڈینس کے ٹیزر ٹریلر جاری کردی گئی ،25اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 22 دسمبر 2013 14:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم ٹرانسینڈینس کے ٹیزر ٹریلر جاری کردئیے گئے۔ہدایتکار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم میں ڈیپ اورمورگن کے علاوہ ربیکا ہال،پال بیٹانی،کیٹ مارا اور سیلئن مرفی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیٹ کوہن،براڈرک جانسن اور اینڈریو اے کوسوو کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹر(جانی ڈیپ)کے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کررہا ہے جس میں ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اْسکے خلاف اْٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سائنس،ٹیکنالوجی،فکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے تحت اگلے سال18اپریل کو امریکی جبکہ25اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 22/12/2013 - 14:08:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :