ہمیشہ رہنمائی اور اصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں ‘ فردوس جمال

بہت سے نئے چہرے اچھا کام کر رہے ہیں ،ان میں مزید سیکھنے کی لگن اور جستجو بھی نظر آتی ہے

منگل 18 اگست 2020 12:05

ہمیشہ رہنمائی اور اصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں ‘ فردوس جمال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی اور اصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں ،آج کے دور کے فنکار کے پاس بے پناہ مواقع ہیں جبکہ ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ فن کی دنیا میں دہائیاں گزارچکا ہوں لیکن آج بھی یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

میں اپنی دانست کے مطابق رہنمائی او راصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں لیکن اگر اسے کسی اور رنگ میں پیش کیا جائے تو میں کیا کہہ سکتاہوں ۔ فردوس جمال نے کہاکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بہت سے نئے چہرے ایسے ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیں اور ان میں مزید سیکھنے کی لگن اور جستجو بھی نظر آتی ہے اور ایسے ہی لوگ کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2020 - 12:05:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :