سال 2013میں گلوکارجسٹن بیبر کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا

منگل 24 دسمبر 2013 12:51

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24دسمبر 2013ء) سال کا اختتام ہورہا ہے، دنیا بھر کی اہم شخصیات میں سال 2013ء میں کس شخصیت کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سال 2013ء میں گلوکار جسٹن بیبر کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا، بیبر کی شہرت کا عالم یہ ہے کہ ٹوئیٹر پرسال کے شروع میں نمبر ون رہے، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کا اعزاز پوپ سنگر ریحنا کو ملا، جن کو متنازعہ خبروں کی وجہ سے بھی شہرت ملی۔

ہالی ووڈ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی سیلیبرٹی کم کرڈیشین نے میدان مار کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس سال کیٹی پیری نے بھی کمال کیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کئے رکھی، شہرت اور مقبولیت میں کیٹی کا چوتھا نمبر ہے۔ان سب کے بعد شکیرا، بیونسے اور لیڈی گاگا ایڈیلی اور میڈونا ٹاپ ٹین موسٹ سرچڈ سیلیبرٹیز میں شامل ہوئیں جبکہ انٹرنیٹ پر پانچویں نمبر پر ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی مقبول رہیں۔
وقت اشاعت : 24/12/2013 - 12:51:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :