اداکارہ جویریہ عباسی 29دسمبر کو اپنی 41ویں سالگرہ منائینگی

بدھ 25 دسمبر 2013 12:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) اداکارہ جویریہ عباسی 29دسمبر کو اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گی ۔اس سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اداکارہ کے اہل خانہ اور قریب دوست شریک ہوں گے ۔ جویریہ عباسی 29دسمبر 1972ء کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جویریہ عباسی نے کراچی پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ، ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں دل ‘ دیا ‘ دہلیز ‘ تھوڑی سی خوشیاں ‘ دوراہا ‘ مامتا ‘ چاہتیں اور دیگر بے شمار ڈرامے شامل ہیں ۔جویریہ عباسی نے ہدایتکار فیصل بخاری کی فلم سلطنت میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم ابھی تک اس فلم کو نمائش کے لئے پیش نہیں کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 25/12/2013 - 12:46:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :