ایما واٹسن سے محبت کرتا ہوں، جوش ہیچرسن

پیر 30 دسمبر 2013 12:08

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) ہنگر گیمز کے ہیرو جوش ہیچرسن نے کہا ہے کہ وہ ایماواٹسن کے پرستار ہیں اور ان سے ملنے کیلے بیتاب ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویوکے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے ” ہیری پورٹر“ دیکھی ہے تب سے ایما واٹسن کا مداح ہوں اور ان سے ملنے کا خواہش مند ہوں میں نے اپنے منیجر کے زریعہ ایما واٹسن کے مینجر سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ لندن میں بھی میں نے ایما سے ملنے کی کافی کوشش کی لیکن کامیابی نصیب نہیں ہوئی ان کا کہناتھا کہ میں ایما واٹسن سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس سے ملنے کے لیے مراجارہا ہوں۔جب بھی مجھے اس کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا تو اسے ضائع نہیں کروں گا۔

وقت اشاعت : 30/12/2013 - 12:08:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :