فلسفہ کربلا برداشت،رواداری اور تحمل جیسے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے‘شوبز شخصیات

میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ او ر انکے رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ قوی خان، جاوید شیخ، شاہدہ منی، سائرہ نسیم و دیگر

ہفتہ 29 اگست 2020 11:33

فلسفہ کربلا برداشت،رواداری اور تحمل جیسے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے‘شوبز شخصیات
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) شوبز سے وابستہ شخصیات نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان معرکہ تھا جس میں حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثاروں نے اسلام کی بقا ء اور سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، فلسفہ کربلا برداشت،رواداری اور تحمل جیسے آفاقی اصولوں کو اپنانے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے ۔

سینئر اداکا ر قوی خان ،جاوید شیخ ، غلام محی الدین ، ندیم بیگ ، معمر رانا، شاہدہ منی ، سائرہ نسیم، عارف لوہار، افتخار ٹھاکر اورروبی انعم نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیانات میں کہا کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ او ر ان کے رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،شہدائے کربلا کی قربانی سے مصائب و مشکلات میں گھبرانے کی بجائے ان کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا سبق ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اور حضرت امام حسین ؓ کے افکار پر عمل کیاجائے ۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے درس دیا کہ سچائی، حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرو ،امام عالی مقام نے بچوں، ساتھیوں اور خود اپنی جان قربان کردی لیکن حق اور سچائی کا راستہ نہ چھوڑا ۔ حضرت امام حسین ؒکی شہادت رہتی دنیا تک حق وسچ اور انصاف کا مینار نور ہے ،آج دنیا حضرت امام حسین ؓاور یذید کے پیروکاروں میں تقسیم ہے ۔
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 11:33:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :