اگر فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا ‘سخاوت ناز

دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا بہت مشکل کام ہے جو میں گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں

ہفتہ 29 اگست 2020 11:33

اگر فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا ‘سخاوت ناز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا بہت مشکل کام ہے اور میں یہ کام گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصل آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں ایک دن سٹار بن جائوں گا ،یہ صرف میرے خدا کی ذات کا مجھ پر کرم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا ، لاہور ادب اور ثقافت کا شہر ہے اور یہاں دوسرے شہروں سے آنے والوں کو خدا کی ذات نے بڑی عزت دی ہے ، آج بھی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے 80فیصد فنکاروں کا تعلق دوسروں شہروں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیڈی سب سے مشکل کام ہے اور اسٹیج ڈرامے کے دوران بعض مرتبہ ہمیں سکرپٹ سے ہٹ کر بھی بولنا پڑتا ہے ،میرا مقصد صرف مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے اور اس کے لئے میں تھیٹر اور ٹی وی پر کام کر کے اپنا فریضہ انجام دے رہا ہوں ۔
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 11:33:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :