’’او ماں‘‘گانا میں نے تحریر کیا تھا ، جویری سعود نے مجھے کریڈٹ دینے کی بجائے اپنا نام لکھ دیا، سلمی ظفر کا الزام

ہفتہ 29 اگست 2020 11:42

’’او ماں‘‘گانا میں نے تحریر کیا تھا ، جویری سعود نے مجھے کریڈٹ دینے کی بجائے اپنا نام لکھ دیا، سلمی ظفر کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جویریہ سعود پر ایک اور الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جویریہ سعود نے ' او ماں' گانے کا کریڈٹ نہیں دیا۔ایک انٹرویو میں سلمیٰ ظفر نے کہا کہ برداشت کی ایک حد ہوتی ہے جب آپ اپنا پیسہ ہی بار بار مانگیں تو پھر میں تھک گئی تو میں نے انہیں لکھا کہ جو میرے بقایاجات ہیں وہ مجھے دیئے جائیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جواب موصول نہ ہونے کے بعد میں نے انہیں پھر لکھا کہ اگر آپ لوگوں نے پیسے نہیں بھیجے تو میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کردوں گی اور ساتھ ہی ان تمام افراد ک کو سامنے لے آئوں گی جن کے پیسے دینے ہیں۔سلمیٰ ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بیان جاری کرنے میں، میں نے 7 سال کا وقت لیا لیکن انہوں نے سرے سے انکار کردیا کہ کوئی پیسے نہیں دینے اور دعویٰ کیا کہ مجھ سمیت سب کے معاوضے ادا کردیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے ویڈیو بیان جاری کیا تو راتوں رات ٹیکنیشن اور وہ فنکار جن کا معاوضہ باقی رہتا تھا انہیں چیک پہنچانا شروع ہوگئے اور ساتھ ہی کہا گیا کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں لیکن عملے نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کام بندہونے کے ڈر سے نہیں بولتے اور خاموش ہو جاتے ہیں لیکن میں پھر بھی چپ نہ رہی اور ساری کشتیاں جلا کر آئی ہوں کیونکہ اگر یہ لوگ مجھے کام نہیں دیتے تو میرے رازق یہ لوگ نہیں ہیں کیونکہ میں اللہ کے سوا کسی کو رازق نہیں سمجھتی۔

اداکارہ نے صلح سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ مانیں تو صحیح میں تیار ہوں وہ تو انکار کررہے ہیں جبکہ 7 سال روتے رہے ہیں کہ چینل پیسے نہیں دے رہا اور پیسے آئیں گے تو دے دیں گے۔سلمیٰ ظفر نے کہا کہ 'او ماں' گانا میرا اسکرپٹ تھا جو چینل پر ماؤں کے عالمی دن پر چلایا گیا تھا، یہ سکرپٹ میں نے فیسٹیول کے لئے رکھا تھا لیکن انہیں دے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریر میں کہیں مجھے کریڈٹ نہیں دیا گیا اور لکھاری کے طور پر جویریہ سعود کا نام گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بچیاں جنہوں نے یہ زندگی ڈراما لکھا تھا انہیں بھی کریڈٹ نہیں دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/08/2020 - 11:42:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :