اداکار ریمبو کی انگلینڈ داخلے پر پابندی ختم کر کے ویزا جاری کر دیا گیا

جمعرات 2 جنوری 2014 12:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) اداکار ریمبو کی انگلینڈ داخلے پر پابندی ختم کر کے ویزا جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکار افضل خان ریمبو کو برطانیہ کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی قانون 320کے تحت انگلینڈ داخلے پر 10سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے اداکار ریمبو گزشتہ 6برسوں سے انگلینڈ نہیں جا سکے تھے ۔

(جاری ہے)

مگر اب انگلینڈ نے ان پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے ان کو برطانیہ کا ویزا جاری کر دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/01/2014 - 12:35:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :