بعض اداکاراؤں کے بہودہ رقص کی وجہ سے فیملیاں اسٹیج ڈراموں سے دور ہو گئی ہیں ‘ عالیہ چوہدری

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اداکارہ عالیہ چوہدری نے کہا ہے کہ بعض اداکاریں بہودہ رقص کر کے رقص کے آرٹ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ان اداکاروں نے رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو سوسائٹی میں برے انداز میں متعارف کروا کر فیملیوں کو اسٹیج ڈراموں سے دور کر دیا ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

4جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے ۔

اس لیے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ میری نزدیک وقت کی اہمیت نہیں عزت زیادہ عزیز ہے ۔کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آ گئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ میری خوبصورتی کا راز صرف یہی ہے کہ میں کسی سے حسد نہیں کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 12:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :