آج خدا نے مجھے جو مقام دیا ہے اس میں میرے سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ‘ سخاوت ناز

پیر 6 جنوری 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ آج خدا نے مجھے جو مقام دیا ہے اس میں میرے سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ، وہ میرے لیے اساتذہ کا دجہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی انسان کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتا اور میں آج بھی پہلے کی طرح اپنے سینئرز کا حد درجے احترام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے لاہور تک کا سفر ایک دو دن کی بات نہیں اس میں سالوں کی محنت شامل ہے ۔ میں جو عزم لے کر لاہور آیا اس میں خدا کی ذات نے مجھے کامیابی عطا کی اور اپنے فن کی بدولت میں نے پوری دنیا دیکھ لی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 13:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :