ماورا حسین میری کلاس فیلو رہ چکی ہیں، امیر گیلانی

جمعرات 10 ستمبر 2020 12:08

ماورا حسین میری کلاس فیلو رہ چکی ہیں، امیر گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) معروف اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ماورا حسین ان کیکلاس فیلو رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امیر گیلانی نے بتایا کہ ماورا حسین اور انہوں نے ایک ساتھ ایل ایل بی مکمل کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ ہونے کا رعب نہیں جھاڑتی تھیں۔ بس آتی تھیں پڑھتی رہتی تھیں اور سب سے زیادہ نمبر لیتی تھیں۔واضح رہے کہ امیر گیلانی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ان دنوں ڈرامہ سیریل ثبات میں حسن کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/09/2020 - 12:08:31

Rlated Stars :