لبنانی ماڈل نور اریدا فرانس منتقل ہو گئیں

جمعرات 10 ستمبر 2020 12:21

لبنانی ماڈل نور اریدا فرانس منتقل ہو گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) معروف لبنانی ماڈل نور اریدا نے کہا ہے کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر فرانس منتقل ہو گئی ہیں۔نور اریدا کا گھر بیروت دھماکے میں تباہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق انسٹاگرام پر 72 لاکھ فالورز رکھنے والی نور اریدا نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے فرانس منتقل ہونے کے بارے میںکہا کہ میں ایک نئی شروعات کے لیے خوش اور شکرگزار ہوں لیکن دوسری طرف میں اپنی پوری زندگی کی یادیں پیچھے چھوڑ آئی ہوں اور یہ بات مجھے افسردہ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ نور اریدا ان سینکڑوں افراد میں سے ایک ہیں جن کے گھر بیروت میں ہونے والے دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/09/2020 - 12:21:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :