کورلش عثمان واپسی کیلئے تیار، سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہیگا، یقینا یہ اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا،محمد بوزداغ
ہفتہ 12 ستمبر 2020 11:45
(جاری ہے)
مگر ٹریلر میں جو کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا وہ تامیر یاگت کا تھا جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا کیونکہ کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
درحقیقت سوشل میڈیا پر تو ایسی افواہیں ہیں کہ وہ درحقیقت ارطغرل غازی کے بڑھاپے کے روپ میں ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں، جس کی تصدیق کرنا ابھی ممکن نہیں کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے اس بارے میں کھ نہیں بتایا۔ٹریلر میں جو کچھ کہا گیا اس کے مطابق 'راز کی حقیقت معلوم ہوگئی، عشق کی آگ بھڑک اٹھی، اب سب کو آنے دو، یہ وہ وقت ہے جو راستہ کھولے گا، اب یہ اس راہ پر چلنے اور ریاست بننے کا وقت ہی'۔ٹریلر کا آغاز اس ڈرامے کا پہلی بار حصہ بننے والے امین گورسی نے کیا جن کے کردار کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات ابھی موجود نہیں۔پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور جب سے وہ اس کا انتظار کررہے ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا جس کا آفیشل ٹریلر ستمبر کے شروع میں جاری کیا گیا تھا اور اب ٹیزر ٹریلر سامنے آیا۔ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقینا اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Naseebo Lal
Sanam Jung
Justin Bieber
Julianne Nicholson
Matt Damon
Irfan Khoosat
Sanjay Dutt
Zara Sheikh
rimsha khan
Rene Russo
Pernia Qureshi
Ksenia Solo
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی