ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

ہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’’رامو‘‘ کے لیے لی تھی‘ڈرامے کی نئی قسط 18ستمبر کو نشر ہو گی

پیر ستمبر 11:51

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے تٴْرکی سمیت دٴْنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تٴْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اداکارہ باکسنگ سیکھتی نظر آرہی ہیں۔

اسرا بیلگیچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اٴْسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تٴْرکی میں ہوگیا ہے۔

اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔اسراء بلجیک نے کس ڈرامے کی تصویر شیئر کی واضح رہے کہ 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہونے والی اسرا بیلگیچ کی خوبصورتی کے چرچے دٴْنیا بھر میں عام ہیں، اٴْن کی بڑی بڑی ہرنی جیسی آنکھیں ہر ایک کو اٴْن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہیں اور یہی وجہ ہیکہ تٴْرکی سمیت پاکستان میں بھی اسرا بیلگیچ کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مداح اداکارہ کی نئی تصاویر اور پوسٹس کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2020 - 11:51:19

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments