ترک اداکار جلال کے دادا انتقال کر گئے

ترک اداکار کے دادا کے انتقال پر اٴْن کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار

پیر ستمبر 11:56

ترک اداکار جلال کے دادا انتقال کر گئے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار جلال کے دادا انتقال کرگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جلال نے اپنے مرحوم دادا کے ہمراہ اپنی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی جس میں جلال کے دادا اٴْن کے کندھے پر ہاتھ رکھے کھڑے مٴْسکرارہے ہیں۔

انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ’اٴْن کے دادا مہمد جو کہ اٴْن کے خاندان کے سب سے بٴْزرگ شخص تھے وہ اِس دٴْنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔جلال نے اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے اپنے دادا کی مغفرت کے لیے دٴْعا بھی کی۔

(جاری ہے)

تٴْرک اداکار کے دادا کے انتقال پر اٴْن کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلی تعزیت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل جلال نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا تھا، اٴْنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو اس دن کی مناسبت سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ پاکستان، پاکستان زندہ آباد، پاک ترک دوستی بھی لکھا تھا۔یاد رہے کہ جلال نے تٴْرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2020 - 11:56:58

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments