عدالت کا بچہ حوالگی کیس میں اداکار محسن عباس کو پیش ہونے کا حکم ، سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

منگل 15 ستمبر 2020 20:12

عدالت کا بچہ حوالگی کیس میں اداکار محسن عباس کو پیش ہونے کا حکم ، سماعت 23 ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) گارڈین کورٹ لاہور نے معروف ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو آخری موقع دیتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔گارڈین عدالت کے جج سید نوید مظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز دوارن سماعت عدالت کے روبرو ادکار محسن عباس نے جواب جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار ماڈل فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے،سابق شوہر ذہنی مریض ہے، وہ بچے کی بہتر پرورش نہیں کرسکتا،لہذااستدعا ہے کہ بچے کی بہتر پرورش کیلئے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔یاد رہے کہ ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس کی علیحدگی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی،دونوں کا دو سال کا بیٹا ہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 20:12:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :