سوشل میڈیا پر ذاتیات پر حملے کرنے کا رجحان انتہائی خطرناک ہے : بشریٰ انصاری

منگل 15 ستمبر 2020 20:12

سوشل میڈیا پر ذاتیات پر حملے کرنے کا رجحان انتہائی خطرناک ہے : بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پردلیل کی بجائے اپنے نظریات تھوپنے اورذاتیات پر حملے کرنے کا رجحان انتہائی خطرناک ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے ،پاکستان میں سوشل میڈیا کا زیادہ تر منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو تشویش کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جس کی چاہے پگڑی اچھالی جاتی ہے اورایسے لوگوںکو گرفت میں لانے کے لئے کوئی ضابطہ اور قانون موجود نہیںہے ۔

میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیںکرتی ۔ صرف ڈیڑھ ماہ ٹوئٹر کااستعمال کیا لیکن وہاں جس طرح کے کمنٹس آتے ہیں وہ نا قابل برداشت ہوتے ہیں۔ میںنوجوان نسل سے کہوں گی کہ اپنے اندر قوت برداشت کریں اور اگر کسی پر تنقید کرنی ہے تودلائل سے بات کریں اور کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کی بجائے نتقید برائے اصلاح کریں ۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارے کو سوشل میڈیا کے حوالے سے سخت ضابطہ اخلاق بناناچاہیے تاکہ بڑھتے ہوئے منفی رجحان کو روکا جا سکے۔
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 20:12:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :