میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ‘ دانش تیمور

یہاں پر لوگ کسی کی اصلاح کی بجائے تنقید برائے تنقید کر تے ہیں ‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعرات 17 ستمبر 2020 12:07

میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ‘ دانش تیمور
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء)نامور اداکار دانش تیمورنے کہا ہے کہ میں اپنا خود ناقد ہوں اور یہ اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ، یہاں پر لوگ کسی کی اصلاح کی بجائے تنقید برائے تنقید کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنے پراجیکٹ میںاپنی خامیوں کو خود نوٹ کرتاہوںاور انہیں دوبارہ نہ دہرانے کا عزم بھی کرتاہوں۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو رہنمائی بھی کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔ دانش تیمور نے کہاکہ میری کوشش ہوتی کہ کسی کے بارے میں اپنی رائے قائم نہ کروں بلکہ میرے نزدیک سب اچھا کام کر رہے ہیں ۔ میں اس کا قائل ہوں کہ انسان کو بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہنا چاہیے اور یہ سوچ آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/09/2020 - 12:07:48

Rlated Stars :