فلم سٹار مصطفی قریشی اور روبینہ قریشی کل شادی کی 50ویں سالگرہ منائیں گے

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:11

فلم سٹار مصطفی قریشی اور روبینہ قریشی کل شادی کی 50ویں سالگرہ منائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان کے سینئر فلمسٹار مصطفی قریشی اور ان کی گلوکارہ اہلیہ روبینہ قریشی کل (ہفتہ)19ستمبر کو اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منائیں گے ،مصطفی قریشی اور روبینہ قریشی کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مثالی جوڑا قرار دیاجاتاہے ،خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے کہاکہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتاہوں ،جو مجھے روبینہ جیسی شریک حیات ملی ہے ، جس نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

روبینہ بہت اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ذمہ دار ماں بھی ہے جس نے بچوں کی بہت عمدہ تربیت کی ہے۔انہو ںنے کہاکہ نئے نویلے دلہا دلہن جوڑوں جن کی حال ہی میں شادی ہوتی ہے یا ہونے والی ہے میں ان کیلئے بھی دعا گوہوں کہ اللہ تعالی انہیں بھی اپنی شادی کی 50سالگرہ منانے کی توفیق عطا فرمائے ،اور وہ خوشگوار ازواجی زندگی گزاریں ۔دریں اثناپاکستان فلم ٹی وی جنرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شادی کی 50ویں سالگرہ پر مصطفی قریشی اور روبینہ قریشی کو مبادکباد دی ۔علاوہ ازیں ممتاز فلم اسٹار ندیم، جاوید شیخ، غلام محی الدین، ریما خان اور دیگر ساتھی فن کاروں نے شادی کی گولڈن جوبلی مکمل کرنے پر مصطفی قریشی کو مبارکبادیں پیش کیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 17:11:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :