عفت عمر کا زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی سزا کا مذاق ، سوشل میڈیا پرشدید تنقید

عمران خان کہیں گے ہم نے اپنے دور حکومت میں 350 زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنا دیا تو ووٹ کا حق تو ہمارا بنے گا ، اداکارہ کا بیان

جمعہ ستمبر 23:29

عفت عمر کا زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی سزا کا مذاق ، سوشل میڈیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے قانون سازی کے اعلان کا مذاق اڑانے پر اداکارہ عفت عمر تنقید کی زد میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عفت عمر کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے جس میں انہوں نے زیادتی کے ملزمان کو دی جانے والی سزاں کے حوالے سے حکومتی تجاویز کا مذاق اڑایا ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر ایک صارف جواد بٹ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ صرف ریٹنگ کیلئے خواتین بھی اتنی گرسکتی ہیں ۔ ایک اور صارف محمد فیصل بھٹی نے عفت عمر کے اس فعل کو ہلکی حرکت قرار دیا ۔ ایک صارف ابراہیم خان نے تو یہ تک لکھ دیا کہ عفت عمر وہ حقوق چاہتی ہیں جو انہوں نے راحت کاظمی کے گلے لگ کر پورے کیے۔واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جب الیکشن کا وقت آئے گا تو سیاستدان اپنا منشور بیان کریں گے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہیں گے اتنی مشکلات کے باوجود ہم نے جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہم نے اپنے لوگوں کی خدمت کی، اس لیے ووٹ ہے تیر کا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 23:29:13

Your Thoughts and Comments