عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا، مداحوں کی جانب سے داد

ہفتہ 19 ستمبر 2020 11:10

عاصم اظہر کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا، مداحوں کی جانب سے داد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’تصویر‘ جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ایک کے بعد ایک مقبول ترین گانے جاری کرنیوالے عاصم اظہر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کیلئے ایک دھماکے دار گانا جاری کردیا ہے جس کا عنوان ’تصویر‘ ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار کے نئے گانے ’تصویر ‘ کی شاعری کی بات کریں تو اس گانے کی شاعری اٴْداس کردینے والی ہے لیکن چونکہ اس گانے میں عاصم اظہر کو ایک نئے روپ میں دِکھایا گیا ہے تو مداحوں کی جانب سے اٴْن کے کام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

عاصم اظہر کو گانے میں روتا ہوا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے کو تشکیل دینے کے پیچھے کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دے دیا۔گانے کی کمپوزیشن کی بات کریں تو ’تصویر ‘ کو کمپوز کرنے والے قاسم اظہر ہیں جبکہ عمران رضا نے اس گانے کو تحریر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گانے ’تصویر‘ کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔دوسری جانب اداکارہ اٴْشنا شاہ نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر کی گائیکی اور گانے کی شاعری کو قاتلانہ قرار دیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 11:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :