ملکہ برطانیہ نے ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزاز واپس لے لیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:06

ملکہ برطانیہ نے ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزاز واپس لے لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ملکہ برطانیہ نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام سزا کاٹنے والے ہالی وڈ کے 68 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ نے فلم ساز کو جنوری 2004 میں دیئے گئے ایوارڈ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ امریکی عدالت نے ہاروی وائنسٹن کو صرف ایک ہی کیس میں جیل بھیجا ہے جبکہ ان کے خلاف لاس اینجلس سمیت متعدد شہروں کی عدالت میں انتہائی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2020 - 12:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :