ٹیلر سوئفٹ کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے الزام میں امریکی شہری کو 30ماہ قید کی سزا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:06

ٹیلر سوئفٹ کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے الزام میں امریکی شہری کو 30ماہ قید کی سزا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) امریکہ کے ایک وفاقی جج نے پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ کو دھمکی آمیز خطوط اور ای میل بھیجنے کے جرم میں، ٹیکساس کے رہائشی ایرک ساربرک کو 30 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایرک ساربرک پر الزام ہے کہ اس نے 2018 میں بگ مشین لیبل گروپ کو 40 سے زیادہ خطوط اور ای میل بھیج کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے سوئفٹ سے متعارف کرائے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خطوط مزید پرتشدد اور دھمکی آمیز ہوگئے جس کے بعد اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیاتھا ۔

وقت اشاعت : 19/09/2020 - 12:06:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :