برطانوی گلوکار وین موریسن لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی گیت جاری کریں گے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

برطانوی گلوکار وین موریسن لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی گیت جاری کریں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) گلوکار وان ماریسن نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد پابندیوں کے خلاف احتجاجی گانا ریلیز کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے 75سالہ گلوکار وان ماریسن نے کہا کہ سائنس دان آبادی کو غلام بنانے کے اقدامات کو جواز بخشنے کے لئے گھٹیا حقائق بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسرا قومی لاک ڈاؤن نہیں چاہتے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ دوبارہ کا لاک ڈاون اس ملک کے لئے سراسر غلط ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/09/2020 - 13:16:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :