اداکارہ عفت عمر متنازعہ بیان پر شدید تنقید

اتوار 20 ستمبر 2020 12:15

اسلام آباد ۔ 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) اداکارہ اور ٹی وی میزبان عفت عمر کو ان کے ایک متنازعیہ بیان کی وجہ سے عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ گجر پورہ ریپ کیس میں ملوث افراد کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی سزا دینے کے بارے میں طنزیہ انداز میں تنقید کر رہی ہیں ۔عفت عمر کی یہ طنزیہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ریپ کی حساسیت کو سمجھے بغیر عفت نے جس طرح کی باتیں کی ہیں جن کی ان سے امید نہیں تھی۔

وقت اشاعت : 20/09/2020 - 12:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :